• 425
    Shares

ناندیڑ:9 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی آئندہ سوا سال کی معیاد کیلئے کانگریس کی کارپوریٹرشریمتی جئے شری پاوڑے کے نام پر مہر لگ گئی ہے۔آج صبح انھوں نے ناندیڑمیونسپل کارپوریشن دفتر پہنچ کر انتخابی پروگرام کے مطابق اپنا پرچہ نامزدگی شہر سیکریٹری اجیت پال سنگھ سندھو کے سپرد کیا ۔

اس موقع پرسابقہ وزیر ڈی پی ساونت ‘ڈپٹی میئر مسعوداحمدخاں‘چیرمین سنگیتا ڈک ‘سابقہ میئر عبدالستار ‘سابقہ میئر شیلجاکشور سوامی‘سابقہ ڈپٹی میئر ستیش دیشمکھ ‘تعلقہ صدر ایڈوکیٹ نلیش پاوڑے‘شیام درک ‘کشور سوامی ‘امیت تہرا‘گیتانجلی کاپورے ہٹکر‘سریتا دیشمکھ‘کوتیا مڑے‘ارپنانیرلکر‘ محمدناصر‘ عبدالغفا ر‘عبداللطیف ‘ چاند پاشاہ قریشی] منتجب الدین‘ کشن کلیانکر ودیگر کانگریسی عہدیداران تھے۔

واضح رہے کہ آج پرچہ نامزدگی داخل کی گئی اور انکا انتخاب یقینی ہے ۔کیونکہ کارپوریشن میںکانگریس پارٹی کو اکثریت حاصل ہے ۔ انتخابی پروگرام کے مطابق 13اکتوبر کو صبح گیارہ بجے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام میں نئے میئرکاانتخاب عمل میں آئے گا۔اس اجلاس میں ریٹرئنگ آفیسر کی ذمہ داری ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکرنبھائیں گے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔