دین اسلام کی خاطر شوبز کو چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان پہلی مرتبہ پاپارازی کے کیمرے میں آگئیں۔سابقہ اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ برس مفتی انس سید نامی شخص سے شادی کی تھی۔

اپنی شادی کے بعد ثنا خان نے شوہر کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ ان کے شوہر بھی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ان کی شادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وہ اپنے موبائل کیمرہ میں نہیں بلکہ پاپارازی کے کیمرے میں اتر گئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان ممبئی میں ایک مقام پر اپنی گاڑی سے اتر رہی ہیں۔

ثنا خان حجاب میں ہیں جبکہ سیاہ رنگ کی ہائی ہیلز پہنی ہوئی ہیں۔ویڈیو بنانے والا ثنا خان کو ایک تصویر دینے کا کہہ رہا ہے لیکن ثنا خان نہیں رکیں اور چلی چلی گئیں۔