Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ثناء خان نے نکاح کے بعد خود شیئر کی پہلی تصویر

ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اللہ کے لئے ایک دوسرے سے محبت کی، اللہ ہی کے لئے شادی کر لی، اس دنیا میں اللہ ہمیں ساتھ رکھے اور جنت میں دوبارہ ملائے۔‘‘

ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ / تصویر بشکریہ انسٹاگرام

نئی دہلی: دین کے لئے بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے اپنے نکاح کے بعد انسٹاگرام کے مصدقہ اکاؤنٹ سے پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ثناء خان سرخ رنگ کے لباس میں نظر آ رہی ہے ہیں جبکہ ان کے شوہر مفتی انس ان کے ساتھ سفید شیروانی میں موجود ہیں۔ مفتی انس عالم دین ہیں جو گجرات سے تعلق رکھتے ہیں۔

A post shared by Sayied Sana Khan (@sanakhaan21)

ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اللہ کے لئے ایک دوسرے سے محبت کی، اللہ ہی کے لئے شادی کر لی، اس دنیا میں اللہ ہمیں ساتھ رکھے اور جنت میں دوبارہ ملائے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سورہ رحمٰن کی آیت فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ کے ساتھ اس کا انگریزی ترجمہ بھی لکھا ہے۔ ثناء خان نے شادی کے فوری بعد اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بھی بدل کر سید ثناء خان کر لیا ہے۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز دونوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ ان میں ثناء سفید رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ثناء خان اور انس سید کا نکاح 20 نومبر کو ہوا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیوں میں ثناء اور انس سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے ہیں اور شادی کا کیک بھی کاٹ رہے ہیں۔