حیدرآباد:22اپریل(ایجنسیز)آئی پی ایل 2019 میں سن رائزرس حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے میچ کے دوران ثانیہ مرزا اپنی بہن انم مرزا کے ساتھ میچ دیکھتی نظر آئیں۔ ان کے ساتھ سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کے بیٹے اسدالدین بھی بیٹھے تھے۔ انم مرزا اور اسدالدین کے ریلیشن میں ہونے کی خبریں میڈیا رپورٹس کے مطابق انم مرزا اور اسدالدین جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ دونوں کے کنبوں نے بھی اس رشتہ کو منظوری دے دی ہے۔ ثانیہ مرزا کی بہن انم 28 سال کی ہیں۔ انہوں نے اپنا کیرئیر نشانہ بازی میں بنانا چاہا لیکن بعد میں وہ فیشن ڈیزائنر بن گئیں۔
انم کی پہلی شادی اکبر رشید سے نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے طویل عرصہ تک ڈیٹنگ کے بعد شادی کی تھی۔ تاہم، مئی 2018 میں ان کے طلاق کی خبریں آئی تھیں۔انم کی پہلی شادی اکبر رشید سے نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے طویل عرصہ تک ڈیٹنگ کے بعد شادی کی تھی۔ تاہم، مئی 2018 میں ان کے طلاق کی خبریں آئی تھیں۔محمد اظہر الدین کے بیٹے اسدالدین 27 سال کے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ وہ گوا کرکٹ ٹیم سے کھیلتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ وکالت بھی کرتے ہیں۔ (تصویر: آئی پی ایل)۔ محمد اظہر الدین کے بیٹے اسدالدین 27 سال کے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ وہ گوا کرکٹ ٹیم سے کھیلتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ وکالت بھی کرتے ہیں۔ محمد اسد الدین کو اگست 2018 میں جب گوا کرکٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا تو کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ کہا گیا تھا کہ اظہر الدین کا بیٹا ہونے کے ناطے انہیں منتخب کیا گیا .