تیونشا شرما خودکشی معاملے میں گرفتار شیزان خان کو پولیس تحویل

692

ممبئی:اداکارہ تیونشا شرما کی خودکشی کے بعد ہر طرف سنسنی ہے۔ اداکارہ نے اتنی کم عمر میں اتنا بڑا فیصلہ کیوں لیا؟ ایسے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بوائے فرینڈ شیزان محمد خان کے ساتھ تعلقات میں آنے والے واقعات کی وجہ سے تیونشا ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور اسی لیے اداکارہ کی خودکشی کی وجہ سامنے آ رہی ہے۔

تیونشا کی خودکشی کیس میں گرفتار شیزان خان کو وسائی کی عدالت نے چار دن کے لیے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔