تین گاڑیوں میں بھیانک حادثہ ،ناندیڑ-اردھاپور شاہراہ پر حادثہ،2ہلاک

1,328

ناندیڑ:( ورق تازہ نیوز) 28فروری: اردھاپور تعلقہ کے دابھڑ علاقہ میں تین گاڑیوں کے درمیان ایک عجیب وغریب حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں سے 2 کی موت ہو گئی اور 2 کی حالت تشویشناک ہے۔یہ خوفناک حادثہ ناندیڑ-ناگپور ہائی وے پر دبھڑ علاقے میں بابا پٹرول پمپ کے قریب پیر کی رات 12:30 بجے پیش آیا۔

ناندیڑ-ناگپور ہائی وے پر بابا پیٹرول پمپ کے قریب شب ساڑھے بارہ بجے کے قریب ڈرائیور کا کنٹرول کھوجانے سے ایک کار(MH37 G 9889) ڈیوائیڈر کوپارکرکے روڈ کی مخالفت سمت چلی گئی اور اس کار نے ایک ٹرک کو ٹکر دیدی۔اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک اور کار (نمبر MH 23. AD 3567) نے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ان تینوں حادثات میں ٹرک ڈرائیور راما پرہلاد ڈونگرے (50، انچگاو?ں، موہول ضلع، شولاپور) اور کار میں سوار امیت وٹھل گھگے (29، تروڑا) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

کار میں سوار سوپنیل شیواجی پاٹل، سائیناتھ مولے (رہائشی نائک نگر ناندیڑ)، ابھیجیت شرفولے شدید زخمی ہیں۔پیچھے سے ٹرک سے ٹکرانے والی دوسری کار میں سوار زینب سید، نجمہ بیگم، سید احمد، ناہید بیگم، جاوید سید، سید آیان (تمام ساکنان برکت پورہ مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ) کو معمولی چوٹیں آئیں۔