پورنا(پربھنی):22 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)پورنا شہرکی ساکن اور بسمت میں سسرال میں رہنے والی خاتون کی شکایت پر اسکے شوہر اورساس کے خلاف جہیز ہراسانی اور تین طلاق کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔یہ پورنا شہر کا پہلاواقعہ ہے ۔

اس مقدمہ کے بعد ملزم شوہر فرار ہے ۔بسمت کے گنیش سیٹھ علاقہ میں رہنے والے شیخ محمد یوسف کی لڑکی نازنین کی شادی پورنا کے اقبال نگر کے سید عرفان سید اسمعیل کے ہمراہ ہوئی تھی ۔سید عرفان و ساس شریفہ بیگم نے ایک لاکھ روپے لانے کیلئے نازین پر ظلم وستم ڈھایااس کے علاوہ چند رز قبل عرفان نے نازنین کو تین طلاق دے دیا۔اسکے بعد لڑکی نازنین نے اپنے مائیکہ پورنا میں سید عرفان اور ساس شریفہ بی کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔معاملے کی تفتیش پولس جمعدار رناکھمب کررہے ہیں۔