تین صدیوں میں پہلی بار سب   سب سے بڑا گلابی ہیرا ملا

افریقی ملک انگولا کی ایک کان سے ایک 34 گرام وزن کا گلابی ڈائمنڈ کا ہیرا ملا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 300 سالوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔70 قیراط کا یہ پتھر جسے لولو روز کا نام دیا گیا ہے افریقی ملک انگولا کی ایک کان سے نکلا ہے۔یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گذشتہ تین صدیوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے۔ اس سے پہلے 185 قیراط کا ہیرا دریائے نور تھا جو ایک بڑے پتھر سے نکالا گیا تھا اور اب وہ ایرانی شاہی جواہرات میں شامل ہے۔

لولو روز ٹائپ ٹو اے ڈائمنڈ میں شامل ہے جس کا مطلب ہے اس میں آلودگی یا میل تھوڑی سی ہے یا بالکل بھی نہیں ہے۔انگولا کے وزیر برائے معدنی ذخائر ڈئامنٹینو ازیویڈو کا کہنا ہے کہ `شاندار گلابی ڈائمنڈ جو کہ لولو سے نکالا گیا ہے، انگولا کو دنیا کے ایک اہم ملک کے طور پر دکھا رہا ہے۔یہ لولو نامی کان سے نکلنے والا پانچواں بڑا ہیرا ہے۔ یہ آسٹریلیا کی کمپنی لوکاپا ڈائمنڈ کمپنی اور انگلولا کی حکومت کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ماضی میں اسی طرح کے ہیرے کروڑوں ڈالرز میں فروخت ہوئےہیں۔ ان میں سے ایک پنک سٹار تھا جو سنہ 2017 میں ہانگ کانگ میں نیلامی میں 71 ملین میں فروخت ہوا تھا۔

جوہرات کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ `ابھی یہ ناممکن ہے کہ لولو روز کی قیمت کیا ہو گی۔‘گلابی ہیرا بہت ہی نایاب ہوتا ہے لیکن اس کی ساخت جو کہ اسے نایاب بناتی ہے وہ اس کے لیے ایک مشکل بھی ہے کیونکہ اس کو کسی شکل میں ڈھالنا آسان کام نہیں ہوتا۔ہارڈی کا کہنا ہے کہ اس پتھر کو لوگوں کے سامنے لائے جانے کا امکان نہیں کیونکہ ریٹریلرز کے پاس گاہک ہیں جو اس غیر معمولی دریافت شدہ ہیرے کے منتطر ہیں۔سب سے بڑا گلابی ہیرا دریائے نور انڈیا میں دریافت ہوا تھا جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک بڑے پتھر سے کاٹا گیا تھا۔دنیا میں 1905 میں کسی بھی رنگ میں اب تک سامنے آنے والا سب سے بڑا ہیرا سولینان ڈائمنڈ تھا جو جنوبی افریقہ میں ملا تھا۔
3107 قیراط کے وزن کا حامل ہیرا جو کہ آدھ کلو سے زیادہ بنتا ہے اسے 105 ہیروں میں کاٹا گیا تھا۔اس میں سے سب سے بڑا ہیرا سولینن ون ہے جو کےکٹے ہوئے ہیروں میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہے اور یہ برطانوی تاج کے جواہرات کا حصہ ہے۔