تین شیروں کو مات دینے والے ‘ہنی بیجر’ جانور کی طاقت کا راز کیا ہے؟ویڈیو دیکھیے
ہندوستانی جنگلات کے ملازم کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک عجیب و غریب ویڈیو میں تین شیروں اور ایک ہنی بیجرکے درمیان لڑائی دکھائی گئی ہے۔ اس میں ایک "ہنی بیجر” کا سامنا تین بڑے شیروں سے ہوتا ہے اور وہ جیت کرانہیں شکست سے دوچار کرتا ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کا کہنا ہےکہ یہ ایک بہادر جانور ہے۔ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ ہندوستانی جنگلات کے افسر سوسنتا نندا نے شیروں کو شکست دینے والے جانور کو "فیلڈ مارشل” قرار دیا جو تین بڑے شیروں سے لڑ کر فاتح بن کر ابھرتا ہے۔
نندا نے کہا کہ "ہنی بیجر’’ کی جلد نمایاں طور پر موٹی اور چکنی ہوتی ہے۔ یہ اسے آزادانہ طور پر گھومنے کی اجازت دیتی ہے اور اس کا جسم اسے گردن سے پکڑے جانے پر بھی حملہ کرنے کا موقع دیتا ہے۔ اسے سانپ کا زہر اور بچھو کا ڈنگ بھی اثر نہیں کرتا۔
ویکیپیڈیا” انسائیکلوپیڈیا کے مطابق ہنی بیجر جھاڑیوں میں رہنے والا ایک خورن خوار جانور ہے جس کا تعلق ویسلز کے خاندان سے ہے۔ یہ افریقہ اور جنوبی اور مغربی ایشیا کے علاقوں جیسے بلوچستان، مشرقی ایران، جنوبی عراق، سعودی عرب اور جنوبی عمان میں رہتا ہے۔ہنی بیجر” کو اس کے سیاہ رنگ کی وجہ سے ایک منفرد سفید پٹی سے پہچانا جاتا ہے جو سر کے اوپر والے حصے سے لے کر دم تک پھیلی ہوتی ہے۔ یہ انگلیوں والے جانوروں میں بھی شامل ہے۔ اس کے ہر پاؤں پر انسانی قدم کی طرح 5 انگلیاں ہیں اور ہر ایک پیر میں بہت تیز پنجے ہوتے ہیں۔
یوٹیوب پر متعدد ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ ہنی بیجر کسی بھی شکاری، یہاں تک کہ شیروں سے نہیں بھی ڈرتا۔ وہ ہمیشہ ان جانوروں پر حملہ کرتا ہے جو اس سے زیادہ وحشی ہیں۔ اپنی فطری خوبیوں کی وجہ سے یہ لڑائیوں عموما دشمن کو شکست سے دوچار کرتا ہے۔ اس کی موٹی چکنی جلد اور بہت ڈھیلی جلد ہوتی ہے جس کے نیچے موٹی چربی والے ٹشوز ہوتے ہیں جن میں کسی جانور کا پنجہ نہیں گھس سکتا، اس لیے اس کی گردن میں جلد کی موٹائی تقریباً 6 ملی میٹر تک پہنچ جاتی ہے اور اس میں ایک خاص غدود بھی ہوتا ہے جو تیزمائع بو خارج کرتا ہے۔ یہ بو بھی دوسرے درندوں کو اس کے قریب آنے سے روکتی ہے۔
The Field Marshal takes on three big cats & comes out victorious 😊😊
Honey Badger is the most fearless animal. Their skin is thick & remarkably loose, allowing them to turn and twist freely letting them attack even when held by the neck. Immune to snake venoms & Scorpions bites. pic.twitter.com/CHTN5xfwxK— Susanta Nanda (@susantananda3) May 4, 2023
یہی وجہ ہے کہ یہ ان بہادر جانوروں میں سے ایک ہے جو چیلنجنگ ماحول میں زندہ رہنے کے لیے تیار ہوا ہے۔ہنی بیجر” ایسے ماحول میں رہتا ہے جہاں بہت سے شکاری ہوتے ہیں جیسے کوبرا سانپ، شیر اور چیتا وغیرہ۔ اس کے ساتھ لڑنے والے درندے لڑتے لڑتے تھک جاتے ہیں جس کے بعد وہ لڑائی ختم کردیتے ہیں۔ان خصوصیات میں سے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہنی بیجر بنیادی طور پر اپنی درندگی کی وجہ سے دوسرے جانوروں کا گوشت کھانے کو ترجیح دیتا ہے لیکن حقیقت میں وہ شہد کا عاشق ہے۔ اس کا پہلا حملہ چھتے پر ہوتا ہے۔ اس لیے اسے "ہنی بیجر” کہا جاتا تھا۔ یہ شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے نہیں ڈرتا، کیونکہ یہ اس کی جلد کی موٹائی کی وجہ سے اسے ڈنک نہیں دے پاتیں۔