مشرقی افریقی ملک کینیا سے تعلق رکھنے والی تین جڑواں بہنوں نے ایک ہی شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جس شخص کے ساتھ تینوں بہنیں ڈیٹنگ کرتی ہیں اس کا نام بگ مین اسٹیوو ہے، جس کا یہ دعویٰ ہے کہ تین شریک حیات رکھنا کوئی بڑی بات نہیں۔

کیٹ، ایوو اور میری نامی ایک دوسرے سے مشابہہ جڑواں بہنیں ان دنوں اپنے ملک یعنی کینیا میں شہ سرخیوں میں ہیں۔”کامریڈ ٹرپلیٹ” سے مشہور بہنیں اس وقت توجہ کا مرکز بنیں جب انہوں نے بتایا کہ وہ تینوں ایک ہی شخص کے ساتھ ڈیٹنگ کرتی ہیں۔

ان بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ ان ملاقاتوں میں بالترتیب پیر، منگل اور بدھ کو علیحدہ علیحدہ جبکہ جمعہ کو سیروتفریح کیلئے نکلتے ہیں، تاہم ان خواتین کی شرط ہے کہ وہ اسٹیوو ان کے ساتھ برابری کا سلوک کرے۔ادھر خود کو ایک تاجر بتانے والے بگ مین اسٹیوو کا کہنا ہے کہ تین شریک حیات رکھنا ان کے لیے بڑی بات نہیں ہے۔