تیلنگانہ کے نرمل شہر میں شادی میں ڈانس کرتے ہوئے نوجوان کی موت : ویڈیو وائرل
حیدرآباد: تلنگانہ میں اپنے رشتہ دار کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ایک 19 سالہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔ حیدرآباد سے تقریباً 200 کلومیٹر دور نرمل ضلع کے پارڈی گاؤں میں مہاراشٹر کا رہنے والا موٹیم نامی نوجوان ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں رقص کر رہا تھا۔
A Young Man Died on the Spot of a Heart Attack While Dancing at a Wedding Reception in Barat in kubeer mandal of Nirmal District,
Telangana. pic.twitter.com/bq5acaQdNz— Mohammed Zeeshan Ali Zahed (@zeeshan_zahed) February 26, 2023
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں نوجوان جشن کے موڈ میں نظر آ رہا ہے اور مہمانوں کی موجودگی میں اپنے پسندیدہ گانے پر ڈانس کرتا ہے۔ اور ناچتے ہوئے اچانک نیچے گر پڑا۔ مہمانوں نے اسے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کو دل کا دورہ پڑا ہوگا۔ تلنگانہ میں چار دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 22 فروری کو ایک 24 سالہ پولیس کانسٹیبل حیدرآباد کے ایک جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا تھا۔
ویڈیو میں نوجوان مہمانوں کی موجودگی میں اپنے پسندیدہ گانے پر ڈانس کرتا ہے اور ناچتے ہوئے اچانک نیچے گر پڑا۔ مہمانوں نے اسے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔