تیلنگانہ میں شرابی شخص اشتہار کے بورڈ سے لٹک گیا ۔ویڈیو وائرل
سدی پیٹ: تلنگانہ کے سدی پیٹ علاقہ میں جمعرات کو سوشل میڈیا پر "اشتہاری بل بورڈ سے لٹکے ایک شخص” کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری پولیس نے دی ہے۔ اس ڈرامائی واقعہ کی اطلاع بدھ کو اس وقت ملی جب بل بورڈ سے لٹکنے والے اس شخص کی وجہ سے سدی پیٹ علاقہ میں ٹریفک جام ہوگیا اور نقل و حرکت میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔
This is the Situation in #Siddipet
Mr.@trsharish Do you have an Answer?@BRSparty #KCRFailedTelangana
pic.twitter.com/u5yzfRv5FD— Maruthi (@Maruthi0305) January 11, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص شراب کے نشے میں تھا، اور اس کے خلاف عوامی سطح پر ہنگامہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ہے سدی پیٹ پولیس کمشنر این۔ شویتا نے کہا، "وہ شخص نشے کی حالت میں تھا… یہ واقعہ شام کو پیش آیا… وہ پوری طرح سے نشے میں تھا… اسے نیچے اتارا گیا اور اس کے خاندان والوں کے ساتھ بھیج دیا گیا… ہم نےاس شخص کے خلاف ہنگامہ برپا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔