تیلنگانہ: حیدرآباد سے اسد الدین اویسی کامیاب ٹی آرایس کو 9،کانگریس کو تین، بی جے پی کو چار سیٹیں

0 40

حیدرآباد23مئی(ایجنسیز) حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے مجلس کے صدر و موجودہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کامیاب قرار دیئے گئے۔انہوں نے بی جے پی کے اپنے قریبی حریف بھگونت راو کو شکست دی۔

اسد الدین اویسی نے 503473ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی امیدوار نے 232140ووٹ حاصل کئے۔کانگریس کے امیدوار محمد فیروز خان نے 49091ووٹ لئے جبکہ ٹی آرایس امیدوار سریکانت نے 61872ووٹ لئے۔

تلنگانہ میں ٹی آرایس کو 9،کانگریس کو تین، بی جے پی کو چار حلقوں پر کامیابی،مجلس کی ایک پر جیت

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس جس نے ریاست کی 17لوک سبھا حلقوں میں کامیابی کا دعوی کیا تھا کو آج انتخابات میں دھکہ لگا ہے۔اس کو9نشستوں پر ہی اکتفاکرنا پڑا۔2014کے انتخابات میں ٹی آرایس کو 8نشستوں پر کامیابی ملی تھی تاہم دیگر جماعتوں کے ایم پیز نے اس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی تھی اور اس کامیابی سے سرشار وزیراعلی نے دعوی کیا تھا کہ ان انتخابات میں ان کی پارٹی 16نشستوں پر کامیا ب ہوگی لیکن یہ نتائج نہ صرف چونکادینے والے رہے بلکہ ٹی آرایس کے لئے ایک دھکہ بھی رہے کیونکہ خود وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر کویتا کو شکست کا سامناکرناپڑا۔

مختلف اکزٹ پولس نے ٹی آر ایس کو 12تا 16 پارلیمانی حلقوں میں کامیابی کی پیش گوئی کی تھی لیکن یہ نتائج برسراقتدار جماعت کے لیڈران کے لئے مایوس کن رہے۔ ٹی آر ایس نے صرف 9پارلیمانی حلقوں میں کامیابی حاصل کی جن میں میدک پارلیمانی حلقہ سے کے پربھاکرریڈی‘ ظہیرآباد سے بی بی پاٹل‘ ورنگل سے پی دیاکر‘ محبوب آباد سے ایم کویتا‘ ناگرکرنول سے پی راملو‘ کھمم سے این ناگیشورراو‘ پداپلی سے وینکٹیش اور محبوب نگر پارلیمانی حلقہ سے ایم سرینواس ریڈی شامل ہیں۔

وہیں کانگریس اور بی جے پی نے ناقابل یقین مظاہرہ کرتے ہوئے4نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے مجلس کے صدر بیرسٹراسدالدین اویسی نے لگاتار چوتھی مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔ان انتخابات میں وزیراعلی کے چندرشیکھر کی دختر و رکن پارلیمنٹ نظام آباد کو بھی شکست ہوئی۔ نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوار ڈی اروند نے کے کویتا کو زائداز 72ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دیدی۔ اس طرح ٹی آر ایس کے موجودہ جن ارکان پارلیمنٹ کو شکست ہوئی ہے ان میں کریم نگر سے بی ونود کمار‘ بھونگیر سے بی نرسیا گوڑ شامل ہیں۔
جاری۔یو این آئی۔ و خ