تیز رفتار کار ٹول پلازے سے ٹکرا کرہوا میں بکھر گئی: ہولناک منظرکی ویڈیو جاری

3,858

چلی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک تیز رفتار کارکو ایک ٹول پلازے کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کرہوا میں بکھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حادثے کے بعد ٹریفک حکام کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حادثے کی ویڈیو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی جو ڈرائیور سے بے قابو ہو کرٹول پلازے کی حفاظتی دیوارسے ٹکرا کر ہوا میں ٹکڑے ٹکرےہوگئی۔ یہ خوفناک حادثہ دارالحکومت سینتیاگو سے963 کلو میٹر دور پورنکی کے مقام پر پیش آیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جنونی ڈرائیونگ کرنے والےنوجوان کی عمر 21 سال تھی جوموقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ وہ ٹول پلازے سے کچھ فاصلے پر کار کی رفتار کنٹرول کرنے میں ناکام رہا اور انتہائی تیز رفتار سے کار چلاتےہوئے ٹول پلازے سے ٹکرا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار دیوار سے ٹکراتے ہی کئی ٹکڑوں میں ہوا میں بکھر گئی اور اس کے ساتھ ہی آگ کے شعلے بلند ہوئے۔

ایک مقامی اخبار "ریو نیگرو” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹیکس کولیکشن سینٹرمیں موجود ملازمین نے رفتارچیک کرنے والے کیمرے میں کار کی جنوی رفتار معلوم کرلی تھی۔ وہ حیران رہ گئے کہ کار 220 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہی تھی۔

اخبار نے تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار کا انجن ہوا میں 70 میٹر تک اونچا گیا جب کہ اس کے کچھ حصے اڑ کر 30 میٹر سے زیادہ دور جا گرے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈرائیور اتنی تیز رفتاری سے علاقے میں کیوں داخل ہوا۔ حالانکہ اس کے راستے میں جگہ جگہ رفتار کرنے کے ٹریفن سائن موجود ہیں۔حادثےکےوقت موسم بھی صاف تھا اور منظربھی واضح تھا۔