Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان، بھارت میں صحت یابی کی شرح پہنچی 78 فیصد

نئی دہلی 14ستمبر (یو این آئی) بھارت میں آج صحت یاب ہونے والوں کی شرح نے ایک نیا باب قائم کیا۔ معاملوں میں لگاتار اضافہ کے بعد اب صحت یابی کی شرح 78 فیصد پہنچ چکی ہے، جو کہ روزانہ صحت یاب ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 77512 مریضوں کو چھٹی دی جاچکی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3780107 ہے۔ صحت یاب ہونے والے اور ایکیٹیو معاملوں کے درمیان فرق لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ اس نے آج تقریبا 28لاکھ (2793509)کی سطح کو چھو لیا ہے۔ملک میں ایکٹیو معاملوں کی کل تعداد ابھی تک 986598 ہے۔

60 فیصد سے زیادہ ایکٹیو معاملے 5 ریاستوں سے درج کیے گئے ہیں،جن کے نام ہیں: مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش، اترپردیش اور تمل ناڈو۔ ان تمام ریاستوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی 60 فیصد سے زیادہ ہے۔
ملک میں 24 گھنٹے کے اندر 92071 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں ابھی بھی سب سے زیادہ لوک متاثر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس ریاست میں 22 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 9800 نئے معاملے درج کیے گئے۔

کل معاملوں میں سے تقریبا60 فیصد 5 ریاستوں یعنی مہاراشٹر، آندھراپردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور اترپردیش سے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1136 اموات درج کی گئی ہیں۔ نئی اموات میں تقریبا 53 فیصد اموات مہاراشٹر، کرناٹک اور اترپردیش کی ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو، پنجاب اور آندھراپردیش کا نمبر آتا ہے۔کل جتنی اموات درج کی گئیں، ان میں سے 36 فیصد سے زیادہ (416 اموات)مہاراشٹر سے ہیں۔