تیرے نام کا سیکویل ستیش کوشک بنائیں گے

ممبئی، 23 اپریل . بالی وڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک اپنی سپر ہٹ فلم تیرے نام کا سیکویل بنانے جارہے ہیں۔ستیش کوشش نے سال 2003 میں سلمان خان اور بھومیکا چاولہ کے ساتھ فلم ’تیرے نام‘ بنائی تھی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم کی کہانی اور نغمے آج بھی فلم بینوں کو یاد ہیں۔ کئی بار مداح فلم کے سیکویل کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ستیش کوشک اس فلم کا سیکویل لیکر آرہے ہیں۔
ستیش کوشک نے بتایا کہ فلم تیرے نام کے سیکویل کی کہانی مکمل ہوچکی ہے۔ یہ بھی ایک لو اسٹوری ہوگی جو کہ شمالی ہند کے ایک گینگسٹر کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اسی سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ انتظار کرنا ہوگا۔ جلد ہی اس فلم کی اسٹار کاسٹ کے بارے میں مطلع کردیا جائے گا۔
ستیش کوشک ان دنوں پنکج ترپاٹھی اسٹارر فلم ’کاغذ‘ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔ اس کی شوتنگ اتر پردیش کی کئی لوکیشنس پر کی جارہی ہے۔ ستیش کوشک نے بتایا کہ اس فلم کے مکمل ہونے کے بعد تیرے نام کے سیکویل پر کام شروع کیا جائے گا۔