(آفتاب شیخ). ممبئی سے متصل تھانے میں رہائش پذیر سماجی کارکن و صحافی ڈاکٹر بینو ورگیز سماجی اور صحافتی میدان میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہے اور اکثر و بیشتر غلط باتوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہتے ہیں گزشتہ روز ممبئی پولیس نے ٹریفک اور صحت سے متعلق حفاظت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشہور اداکار وویک اوبرائے کو 500 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
ممبئی کی سڑکوں پر بالی ووڈ کے مشہور فنکار وویوک اوبرائے بغیر ہیلمٹ کے اور بغیر ماسک کے پی بی 65 ھ 9103 موٹر سائیکل پر سوار ہوتے دکھائی دیئے جس کی ڈاکٹر بینو ورگیز نے ٹویٹر کے توسط سے ممبئی پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت کے لئے ممبئی پولیس ٹریفک برانچ نے وویک اوبرائے کو جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈاکٹر ورگیس نے ممبئی پولیس کی طرف سے کی جانے والی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کوویڈ مدت کے دوران صحت کی حفاظت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرے۔