تھانے کی انجمن خیر الاسلام اردو ہائی اسکول نے ٹی ایم ٹی کا شکر یہ ادا کیا شمیم خان کی کوششوں سے کلوا کے بھاسکر نگر، ریتی بندر علاق وں سے اسکول تک براہ راست بس سروس

13

تھانے کی انجمن خیر الاسلام اردو ہائی اسکول نے ٹی ایم ٹی کا شکریہ ادا کیاشمیم خان کی کوششوں سے کلوا کے بھاسکر نگر، ریتی بندر علاقوں سے اسکول تک براہ راست بس سروس
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے کے مہاگیری علاقہ میں اردو کی ایک قدیم اسکول انجمن خیر اسلام اسکول ہے جس میں تھانے کلوا و مضافات کے بچے تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں یہاں رابوڑی وغیرہ سے پہنچنا تو ٹھیک ہے لیکن کلوا اور اسکے بھاسکر نگر شانتی نگر اسی طرح ریتی بندر علاقہ کے طلباءکو اسکول پہنچنے میں کافی دقت ہوتی تھی جس پر انھوں تھانے پریوہن سمیتی کے رکن شمیم خان سے رابطہ کیا شمیم خان نے اس بات کو فوری طور پر اپنی کمیٹی کے روبرو پیش کیا اور اس طرح ان علاقوں سے مہاگیر ی انجمن اسکول کے لئے بسیں شروع ہوگئیں جس پر آج ادارہ کی جانب سے انھیں ایک شکریہ نامہ بھیجا گیا ہے ۔