تھانے (آفتاب شیخ)
حال ہی میں ممبرا امرت نگر کی نمائندگی کرنے والے جواں سال کارپوریٹر اشرف (شانو) پٹھان کو راشٹروادی کانگریس پارٹی نے تھانے میونسپل کارپوریشن میں حزبِ اختلاف کا لیڈر نامزد کیا اور اشرف پٹھان نے کارپوریشن کے اجلاس عام کے لیے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی عیاں رہے کہ کویڈ وبا کے بعد سے ہی تھانے میونسپل کارپوریشن کے تمام اجلاس آن لائن ویبنار طریقہ سے منعقد کئے جارہے جس کی وجہ عوامی نمائندوں کو اپنی تجاوزات اور اپنے پربھاگ کے مسائل حل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہیں اور جلد بازی میں تمام تجاویز منظور ہورہے ہیں اس بنا پر نمائندے تذبذب کا شکار ہیں- اس لیے عام اجلاس شہر کے گڈکری رنگائتن ہال یا ڈاکٹر کاشی

ناتھ گھانیکر آڈیٹوریم میں منعقد کرنے کے لئے کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر رٹ پٹیشن داخل کی ہے – اور عام اجلاس ہاوس یا شہر کے آڈیٹوریم میں منعقد کرنے کی درخواست کی ہے – اس ضمن میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور ریاست کے وزیر و مبصر جکت تانپورے نے بھی مکتوب فراہم کیا ہے کورونا کی وبا کی وجہ سے عام اجلاس ہاوس میں منعقد نہیں ہوتے عوامی نمائندوں کو ایجنڈے بھی فراہم نہیں ہوتے اپنے پربھاگ کے مسائل حل کرنے میں دشواری ہوری – جبکہ ودھان سبھا میں 289 اور ودھان پرشد میں 178 عوامی نمائندوں کے اجلاس

ہاوس میں ہوتے تو تھانے کارپوریشن کے 131 اراکین کا اجلاس ہاوس میں کیوں منعقد نہیں کیا جاتا – ممبئی ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ سوہاس اوویک کے معرفت عریضہ داشت اشرف پٹھان نے داخل کی اور کارپوریشن کا اجلاس ہاوس یا شہر کے کسی بھی آڈیٹوریم میں منعقد کرنے کی درخواست کی اس دوران یہاں پریس کانفرنس میں کارپوریٹر ظفر نعمانی، راجو انصاری ، عشرین راوت، شاہ عالم و دیگر موجود تھے –