تھانے میں سپریا سولے کی سالگرہ پر تھانے نیشنلسٹ یوتھ کانگریس کی جانب سے مختلف پروگرام
ٹی ایم سی اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان کے ہاتھوں شجر کاری و غریب بچوں میں کتابیں تقسیم کی گئی
تھانے(آفتاب شیخ)
این سی پی سپریمو شرد پوار کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی آج سالگرہ کے موقع پرجگہ جگہ مختلف سماجی پروگرام ہوئے جس میں تھانے میں بھی آج ان کی سالگرہ کے موقع پر این سی پی شہر یوتھ کی جانب سے ٹی ایم سی میں اپوزیشن لیڈر اشرف(شانو) پٹھان کے ہاتھوں مختلف سماجی و فلاحی کام انجام دیئے گئے ۔ اس موقع پر اشرف پٹھان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تھانے مونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شانو پٹھان نے بتایا کہ ہماری پارٹی کی اعلیٰ کمان لیڈر سپریا سولے کی سالگرہ پر آج کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ کی ایماء پر اور تھانے کے این سی پی صدر آنند پرانجپے کی زیر قیادت یہ سپریا سولے کی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی گئی ۔
جس میں تھانے کہ گھوڑ بندر روڈ پر واقع آدیواسی پاڑہ میں 150طلبا کو کتابیں و تعلیمی اشیاء دی گئی وہیں پوکھرن روڈ پر یتیم بچوں میں شانو پٹھان کے ہاتھوں اناج تقسیم کیا گیا، کوپری میں ڈمپنگ گراونڈ کے اطراف کچرا چننے والے و ان کے گھروں کے تقریباً 100بچوں میں تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئی دتة واڑی کھارے گاوں میں شجر کاری کی گئی ۔