Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

تھانے میں رکشہ چلانے والوں کو اناج کی مفت فراہمی کا ہیرٹیج بجاج موٹرس کا عزم

IMG_20190630_195052.JPG

تھانے (آفتاب شیخ)
لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب رکشہ ڈرائیوروں پر فاقے سے دوچار ہونے وقت آگیا ہے۔ ہیریٹیج بجاج کے ڈائریکٹر سریندر اپادھیائے نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پہل کی ہے کہ رکشہ والوں کے گھروں کے باورچی کھانے بند نہ ہونے پائے اس لیے رکشہ والوں کو مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔
ملک میں ، ریاست میں کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس وبا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے جیسے اہم فیصلے لیے گئے ہیں، تاہم اس کا اثر زیادہ تر رکشہ ڈرائیوروں پر پڑا ہے۔ یہ معاملہ ذہن میں آنے کے بعد سماجی کام میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے ہیریٹیج بجاج کے ڈائریکٹر سریندر اپادھیائے نے تمام رکشہ والوں کو اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپادھیائے نے اپیل کی ہے کہ تھانے کے جن رکشہ ڈرائیوروں کو اناج کی ضرورت ہے وہ ہیریٹیج بجاج ، مینا اپارٹمنٹس ، پانچ پکھاڑی ، تھانے موبائل نمبر 9321073447 پر رابطہ قائم کریں۔