تھانے میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف این سی پی شعبہ خواتین نے احتجاج کیا۔
تھانے میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف این سی پی شعبہ خواتین نے احتجاج کیا۔
تھانے( آفتاب شیخ)
تھانے میں این سی پی خواتین سیل نے رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت کو مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ بتاتے ہوئے تھانے خواتین سیل نے سابق کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ کی ایما ء این سی پی تھانے شہر ضلع صدر آنند پرانجپے کی صدرات میں اور خواتین سیل کی تھانے پالگھر کوارڈینیٹر رتا جتیندر اوہاڈ کے ہمراہ خواتین کارکنان نے پارٹی آفس کے باہر احتجاج کیا-
گذشتہ کل رسوئی گیس کے دام میں یکایک 55 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہوگیا ہے اس پر آج این سی پی شعبہ خواتین نے بھی تھانے میں احتجاج کیا اوراس دوران خواتین نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اس دوران این سی پی کی تھانے-پالگھرضلع کوآرڈینیٹر رتا جتیندر اوہاڈ آورآنند پرانجپے کی رہنمائی میں تھانے-پالگھر ڈویژنل صدر رتا جیتندر اوہاد کی قیادت میں این سی پی خواتین کانگریس کی جانب سے زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ رتا اوہاڈ نے بتایا کہ ملک میں مودی حکومت معاشی بدحالی کو روکنے اور بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ ہمارے ملک میں یہ رفتار سست پڑ گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں اس کا سبب بن رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ملک کی شناخت معیشت کی ترقی سے واضح ہوتی ہے۔ معیشت مضبوط ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا، پیداوار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا عمل جاری رہے گا۔ لیکن مودی حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ آج گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 10 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مجموعی طور پر سری لنکا کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ اس وقت خواتین کارکنوں نے گیس سلنڈر کو الٹا رکھ کر اور چولہے پر کھانا پکا کر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مودی سرکار ہائے ہائے، واہ رے مودی تیرا کھیل۔ سستی شراب اور مہنگا تیل جیسے نعرے لگائے۔