تھانے: مہاراشٹر کے تھانے کی پولیس نے تامل اور دیگر ہندوستانی فلموں میں کام کر چکی دو اداکاراؤں کو جسم فروشی سے آزاد کرا لیا اور اس معاملے میں دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ممبرا کے امرت نگر کی ایک خاتون کے جسم فروشی کے دلال کے طور پر شہر کے نوپڈا علاقہ کے ایک مکان میں یہ دھندا کیے جانے کی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی۔

پولیس نے باقاعدہ طور پر ایک ڈمی گاہک بھجا، جس نے خاتون سے ماڈل یا آرکسٹرا آرٹسٹ لڑکی اور فلم اداکارہ کی مانگ کی۔ خاتون نے اس کے لئے ہر ایک کو دو لاکھ روپے دینے کی بات کہی اور بعد میں وہ 1.80 لاکھ روپے میں راضی ہوگئی۔ملزم خاتون نے بدھ کے روز گورے گاؤں کے رہنے والے وشال عرف سنیل کمار اتم چند کے ذریعہ نوپڈا میں ایک اور خاتون کی رہائش گاہ پر اداکاراؤں کو بلایا۔

اسی دوران پولیس نے وہاں چھاپہ مارا اور متاثرین کو بازیاب کرایا، اس معاملے میں دو خواتین اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم سے 214015 روپے نقدی اور مہنگے موبائل فون بھی برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 370 (2)، (3) اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔