تھانے میونسپل کارپوریشن میں پائپ لائنیں بچھانے میں ہورہا ہے بڑا خرد برد
ٹی ایم سی اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان کا سنسی خیز الزام ، کہا کلیان پھاٹا علاقہ میں بچھائی گئی ہیں پرانی پائپ لاینیں، ٹی ایم سی سے جانچ کمیٹی بٹھانے کا مطالبہ
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں بڑے پیمانے پر سڑک بنانے میں خرد برد کا پردہ فاش کرنے کے بعد اب پائپ لائنوں کے بچھانے کو لیکر ایک بڑا خلاصہ اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان نے کیا ہے انھوں نے کلیان پھاٹا علاقہ میں پرانی لائنیں بچھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ٹی ایم سی افسران و ٹھیکیداروں کی جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو ) پٹھان نے تھانے کی ایک ایسی سڑک جو کہ بالکل درست اور اچھی تھی کو توڑ کر پھر سے نئی بنانے کا ایک ویڈیو وائرل کرتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ یہ سب محض بجٹ لینے اور ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچا کر اپنا منافع کمانے کی غرض سے کیا جارہا ہے اس ویڈیو کے بعد انھوں نے آج ایک اور بڑا خلاصہ باہر نکالا ہے جس میں انھوں نے ممبرا، شیل، دیوا میں پانی کی پرانی پائپ لائن بچھانے کا سنسنی خیز خلاصہ کر کے ٹی ایم سی و شہر میں افرا تفری کا ماحول کردیا ہے ۔ شانو پٹھان نے آج صبح سویرے شیل پھاٹا کے پاس ایک مقام پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنائی جس میں انھوں نے کہا کہ اس زمین میں حال ہی میں جو پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی ہے میرے پاس اسکے پختہ ثبوت ہیں کہ وہ پرانے پائپ بچھائے گئے ہیں اور یہ افسران و ٹھیکیدادران کی ملی بھگت سے ہوا ہے انھوں نے بتایا کہ اس افسر کے ذریعہ ایم کے ای انفرا اور جاسمین کنسٹرکشن کے ذریعہ ٹی ایم سی کے ذریعہ 2 سو کروڑ کا کام دیا گیا ہے لیکن ان میں سے 8 سو کروڑ کا کام جو کہ کلیان پھاٹا سے شیل تک کا ہوا ہے اتنی جگہ پرانے پائپ بچھائے گئے اور بل نئے پائپ کا بنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ پائپ جو کہ 2020 میں بچھایا گیا ہے یہ 10سال پرانے پائپ ہیں جو تقریباً 30 روپیہ کلو سے خریدا گیا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مزید کام جو اس کمپنی و ان ٹھیکیداروں کو دیئے گئے ہیں انھیں فوری طور پر روکے جائیں۔ ساتھ ہی انھوں نے خلاصہ کیا کہ آئے دن اس خطہ میں پانی کو جو پائپ لائن پھوٹتی ہیں ان کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے کہ آگے بچھائی گئی لائنیں مضبوط نہیں ہیں پانی کی سپلائی وہ ٹھیک سے نہیں کر پاتے جس کے سبب بڑی لائن پر پریشر بڑھتا ہے اور وہ پھٹ جایا کرتی ہیں ۔ شانو پٹھان نے ان کے تمام ٹھیکے فوری رد کر ان پر کاروائی بٹھانے کا مطالبہ بھی ٹی ایم سی سے کیا اور کہا کہ وہ اس مسئلہ کو ٹی ایم سی کے کل کے ماہانہ اجلاس میں میں پیش کریں گے۔