• 425
    Shares

تھانے میونسپل کارپوریشن الیکشن :وارڈوں کی تشکیل کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے، شہر کانگریس کا مطالبہ
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میونسپل کارپوریشن کے آئندہ چناؤ "ایک وارڈ ایک رکن" پر مشتمل ہوگا ریاستی الیکشن کمیشن نے وارڈوں کی ازسرنو تشکیل کے لئے جو ہدایت کی گئی ہے اس پر عمل کرنے کا مطالبہ ایک پریس کانفرنس میں تھانے شہر (ضلع) کانگریس کے صدر ایڈووکیٹ وکرانت چوہان نے ذرائع ابلاغ کو دی – انھوں نے کہا کہ نئے وارڈوں کی تشکیل کے لئے ریاستی الیکشن کمشن نے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے وارڈوں کی تشکیل کی جائے – اس سے قبل سن 2017 میں جو کمیٹی تشکیل کی گئی تھی اس میں ضلع کلیکٹر سمیت دیگر افسران پر مشتمل تھی – انہوں نے الزام لگایا کہ میونسپل کمشنر نے کمیٹی ترتیب دی ہئے اس میں متنازعہ افسر اشوک بورپوللے کو شامل کیا گیا اس پر پریس کانفرنس میں تعجب کا اظہار کیا گیا – ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جو سرکلر وارڈوں کی تشکیل کے لئے موصول ہوا اس میں بھی تبدیلی کی گئی وارڈوں کو ترتیب دینے کے دوران صاف اور بہتر ہونی چاہیے وکرانت چوہان نے کہا کہ اس ضمن میں جلد ہی مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا بھاؤ پٹلوے اور کابینی وزیر بالا صاحب تھورات سے ملے گے – اس پریس کانفرنس میں تھانے ضلع انٹک کے صدر سچن شندے، پردیش کے رکن رام بھروسے، پردیش کے سکریٹری آفتاب شیخ،، سکھدیو گھولپ ،نائب صدر سید عباس علی ،اکرم بننے خان، بھالچندر مہاڑیک، ترجمان رمیش اندیسے، ریکھا میرجکر وغیرہ شریک تھے –

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔