تھانے مونسپل کارپوریشن کی عوام سے متعلق خامیوں و شکایت لیکر اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان (شانو) نے پارٹی سربراہ شرد پوار سے ملاقات
متعلقہ افسران و ذمہ داران سے بات کرنے کی شرد پوار کی یقین دہانی

تھانے (آفتاب شیخ)تھانے مونسپل کارپوریشن کی عوام سے متعلق خامیوں و شکایت لیکر اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان (شانو) پارٹی سربراہ شرد پوار کے پاس پہنچے جہاں انھوں نے ٹی ایم سی کی مہاسبھا نہ لگانے ، بجٹ لاگو نہ کرنے، ویبینارمیں کارپوریٹروں کی آواز کو میوٹ کرنے جیسی چار اہم شکایات زبانی و تحریری طو رپر پیش کیں۔ تھانے مونسپل کارپوریشن میں این سی پی اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان عرف شانو کارپوریشن کی مسلسل شکایاتوں کو میڈیا کے ذریعہ عوام میں اجاگر کر رہے ہیں خاص کر اسکی خامیوں و شہریوں کے متعلق مسائل پر غور نہ کرنے جیسی باتوں کو آج اس سلسلہ میں شانو پٹھان نے این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی شکایت کرڈالی ان کے ساتھ سینئر کارپوریٹر و این سی پی لیڈر تھانے سے ہنمنت جگدالے بھی تھے ملاقات کے دوران ان شکایات پر مبنی ایک میمورنڈم بھی شانو پٹھان نے شرد پوار کو دیا اس سلسلہ میں انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانے مونسپل کارپوریشن کے عجب کاروبار کے سلسلہ میں شکایت شرد پوار جی کو کی ہے جس میں 4 اہم مدعے ہیں مثلاً مہاسبھا جس میں کارپوریٹر اپنے شہریوں کی شکایات کمشنر و افسران کے ربرو پیش کرتے ہیں اسے گذشتہ سال سے آن لائن ویبینار کے ذریعہ ہی چلایا جارہا ہے دوسرے اس میں بھی کارپوریٹروں کی آواز کو بند (میوٹ ) کردیا جاتا ہے ۔ وہیں بجٹ پیش ہوئے کتنے ماہ گذر جانے کے بعد آج تک اسے نافذ نہیں کیا گیا جس کے سبب نئے منصوبے التواء میں پڑے ہوئے ہیں۔ چوتھے کئی بڑے پروجیٹ و فائلیں ٹی ایم سی چور دروازے سے بغیر کسی بحث کے بغیر اجلاس و کارپوریٹروں کے سامنے پیش کئے ہی منظور کردیتی ہے ۔ اشرف پٹھان نے کہا کہ ہماری باتوں کو شرد پوار نے بغور سماعت کیں اور اس پر جلد ہی متعلقہ افسران و ذمہ داران سے بات کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔