تھانے مونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی بار لگی مولاناابوال کلام آزاد کی تصویر لگائی اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان نے اپوزیشن کے آف س میں تمام لیڈران کے درمیان مولانا ابوالکلام آزاد کی بھی تصویر نصب کرائی

1

تھانے مونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی بار لگی مولاناابوالکلام آزاد کی تصویر لگائیاپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان نے اپوزیشن کے آفس میں تمام لیڈران کے درمیان مولانا ابوالکلام آزاد کی بھی تصویر نصب کرائی
تھانے(آفتاب شیخ)
تھانے مونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مسلم مجاہد آزادی کی تصویر (فوٹو فریم ) نصب کی گئی ہے ۔ یہاں ٹی ایم سی میں اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان(شانو) نے اپنے دفتر میں جہاں پہلے سے کئی سابق و پارٹی لیڈران و قائدین کی تصاویر نصب تھیں یہاں جگہ بنا کر اپنی کرسی کے بائیں جانب مجاہد آزادی و ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر لگائی ۔
تھانے کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان(شانو) نے اپنے دفتر میں مولانا ابوالکلام آزاد کی فوٹو فریم نصب کر واکے ایک نیا سلسلہ شروع کروادیا ہے ۔ اس سلسلہ میں اشرف (شانو) پٹھان نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں مجاہدین آزادی کی یاد (سالگرہ وبرسی ) تو منائی جاتی ہے لیکن یہ سلسلہ بھی بہت محدود رہی رکھا گیا ہے مسلم مجاہدین آزادی کے نام سے نہ کوئی راستہ و سڑک منسوب کی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی اسکیم اور نہ ہی انکی تصاویر کہیں کسی سرکاری دفتر میں لگائی جاتی ہے سوائے مولانا ابوالکلام آزاد کے جو کہ چند مخصوص مقامات پر ہی دکھائی دیتی ہے معاملہ تو یہاں تک ہوگیا ہے کہ اسکولوں میں بھی مسلم مجاہدین آزادی کے نام و تصویریں بہ مشکل ہی نظر آتے ہے جس سے آنے والی نسل کو یہ درس ملے گا کہ آزادی میں مسلمانوں کا دال میں نمک برابر ہی رول تھا ۔ شانو نے بتایا کہ اس لئے میں اس رواج کو شروع کیا ہے اور مسلم لیڈران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے دفاتر اپنے حلقہ کے اسکولوں و سرکاری و سماجی دفاتر میں بھی ہمارے تاریخی اکابرین ، قائدین و مسلم مجاہدین کے نام لکھوائیں انکی تصویریں لگوائیں ۔