• 425
    Shares

تھانے مونسپل کارپوریشن پر شہریوں کو گندہ پانی پلانے کا اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان نے الزام عائد کیاٹیم گھر کے پروجیکٹ کا ہنگامی دورہ، انجنئر کئی دنوں سے غائب، پروجیکٹ پر گندگی کا انبار

تھانے(آفتاب شیخ)
تھانے مونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن کے لیڈر اشرف پٹھان (شانو) نے سنسنی خیز الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کو ٹیکس کے عوض پینے کا گندا پانی فراہم کررہی ہیں۔ تھانے مونسپل کارپوریشن(ٹی ایم ٹی) کی جانب سے شہریوں کو پانی فلٹر کر کے دیئے جانے والے پرویکٹ اسٹیم کا آج اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان(شانو) نے ہنگامی دورہ کرتے ہوئے یہاں انتظامیہ کی تساہلی اور غیر ذمہ دارانہ کارکردگی کی پول کھول دی ہے ۔ شانو پٹھان کے مطابق اس پلانٹ پر گندی کا انبار ہے ، شراب کی بوتلیں پڑی ہیں ، جنگلی گھاس پھوس اگے ہوئے ہیں جب کہ پانی کو صاف کرنے والے 22 میں سے 11 یونٹ بند پڑے ہیں۔
آج تھانے مونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی ) کے اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان(شانو) نے یہاں کا اچانک دورہ کر سبھی چونکا دیا۔ دورے میں شانو پٹھان نے بتایا کہ یہاں کا انجینئر پانڈے کئی دنوں سے یہاں آیا ہی نہیں، جب کہ اس کا کلورینش پلانٹ بند ہی پڑا ہے ساتھ ہی جگہ جگہ پانی کے لیکج کے سبب گھاس پھوس و جنگلی درخت پیدا ہوگئے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ یہاں یومیہ 120 ایم ایل ڈی پانی فلٹر کے لئے آتا ہے جس کے لئے 22 پروجیکٹ بنائے گئے ہیں جن میں سے 11بند ہیں ایسے میں بغیر فلٹر کیا ہوا پانی شہریوں کو بھیج دیا جاتا ہے یہاں جگہ جگہ شراب کی بوتلیں پڑی ہوئی ملیں اس کا مطلب ہے کہ یہاں نشہ خور اور سماج دشمن عناصر بھی آسانی سے آتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ یہاں سے 25 لاکھ افراد کو پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن اس کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ ٹی ایم سی شہریوں سے ٹیکس کے بدلے میں انھیں کیا دے رہی گندہ اور صحت خراب کرنے والا پانی؟ اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ یہاں کے انجینئر پانڈے اور پانی صفائی کرنے والی کمپنی پر شہریوں کی جان سے کھلواڑ کرنے کا معاملہ درج کر انھیں یہاں سے دستبردار کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان (شانو) نے پانی صفائی پلانٹ ٹیم گھر کے اسٹیم کی پول کھولنے کے ساتھ ہی یہاں فوری طور پر سدھار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے انھوں نے ٹی ایم سی کو انتباہ کیا کہ اگرچہ یہاں 8 دنوں میں سدھار نہیں لایا گیا تو این سی پی یوتھ کی جانب سے کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ ، این سی پی تھانے شہر صدر آنند پرانجپے کی قیادت میں ٹی ایم سی پر ’ پانی پھینکو‘ احتجاج کیا جائے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔