تھانے مونسپل کارپوریشن میں این سی پی کاہنگامہ و میئر کا گھیرا ؤ ممبرا میں پانی کے مسئلہ پر اپوزیشن لیڈر شانو پٹھان کے احتجاج پر این سی پی شیوسینا آمنے سامنے آگئے

0 18

تھانے مونسپل کارپوریشن میں این سی پی کاہنگامہ و میئر کا گھیراؤ

ممبرا میں پانی کے مسئلہ پر اپوزیشن لیڈر شانو پٹھان کے احتجاج پر این سی پی شیوسینا آمنے سامنے آگئے

تھانے(آفتاب شیخ)
ممبرا میں ترقیاتی کاموں اور پانی کے مسئلہ پر آج تھانے مونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شانو پٹھان اور این سی پی کارپوریٹروں نے میئر نریش مہسکے کی کرسی کے سامنے احتجاج کیا۔
اس وقت شیوسینا اور این سی پی کارپوریٹروں میں دکھا مکی بھی ہوئی کیوں کہ شیوسینا کارکنان بھی اپنی پارٹی کے میئر کے بچاؤ میں سامنے آگئے اور این سی پی و شیوسینا آمنے سامنے ٹکرانے لگے۔
اس دوران اپوزیشن لیڈر شانو پٹھان کوشیوسینا کارپوریٹروں نے ہاتھ پکڑ کر باہر لے جانے لگے جس پر معاملہ گرما گیا لیکن پھر این سی پی گروپ لیڈر کارپوریٹر نجیب ملا اور کانگریس کارپوریٹر وکرانت چوان نے شانو پٹھان کو سمجھا بجھا کر باہر لے آئے اور ان سے جنرل باڈی میٹنگ میں مسئلہ اٹھانے کو کہا۔ جبکہ اس دوران بی جے پی کارپوریٹروں نے نعرے لگائے کہ این سی پی- سینا کی یہ اسٹنٹ بازی پے دونوں بھائی بھائی ہیں۔ اس سلسلہ میں اپوزیشن لیڈر شانو پٹھان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واضح ہوکہ ریاست مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی یعنی شیوسینا -این سی پی اور کانگریس کی مہا وکاس نام سے سرکار ہے تاہم تھانے اکثر شیوسینا و این سی پی ٹکراتے نظرآتے ہیں۔