• 425
    Shares

تھانے – فتنہ ارتداد اسباب و عوامل اور ان کا سدباب پر علماء و دانشوران قوم کی نشست
ذکر شہید کربلا و حسینی اجتماعی دعا انجمن خاندیش کی جانب سے منعقد کیا گیا
تھانے (پریس ریلیز)
ذکر شہید کربلا و حسینی اجتماعی دعا
انجمن خاندیش کی جانب سے موجودہ حالات، عذاب الہٰی کبھی کورونا وباء کی شکل کبھی سیلاب کی شکل میں ہم پر نازل ہورہا ہے۔ دختران ملت کی ارتدادی ہمارے محلوں تک دستک دے رہی ہے ان سب حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم عاشورہ کی نسبت سے اجتماعی دعا اور ارتدادی کے اسباب و عوامل پر غوروخوض کر سدباب کرنے کے لئے کے موضوع پر علماء و آیمہ اکرام کی موجودگی میں نائب قاضی شہر تھانہ حضرت علامہ مولانا مفتی عظیم الدین نوری قبلہ کا بیان منعقد کیا گیا۔ جس پر مفتی صاحب قبلہ نے ارتدادی کے اسباب، سدباب اور قوم کی ذمہداری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری ادارہ آفتاب شیخ نے انجام دیے۔ نشست کا آغاز حافظ محمد آزاد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ حافظ محمد بشیر نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ مولانا جمیل قادری ( خطیب و امام سنی مسجد غوثیہ), حافظ محمد بشیر، حافظ محمد آزاد (مدرس مدرسہ معین العلوم)، حافظ ظفر، حافظ صابر، صدر ادارہ سید عباس علی، خازن سید امیر علی، نائب صدور ذاہد علی قاضی، سید طاہر علی، نائب سیکریٹری عبدالمناف شیخ، رکن اکرم بنے خان، شاکر قاضی، عقیل قریشی، جمیل خان، وسیم ملک، شکیل خلیل، حسن الدین شیخ و دیگر شخصیات نے شرکت فرمائی۔ شکریہ کی رسم آفتاب شیخ نے ادا کی اور یہ بھی بتایا کہ آئندہ وقت میں ادارہ ارتداد پر ثابت قدمی سے کام کریں گا اور ہر جمعہ کو ادارہ کی عمارت میں مستورات کا اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں مفتی صاحب و دیگر علماء اکرام پردے میں سے ارتداد کے ضمن میں بیان کرکے مستورات کی رہنمائی فرمائیں گے اور حاضرین سے التماس کی کہ وہ بھی اس سلگتے ہوئے مسئلے پر علماء اکرام کی سرپرستی میں سدباب کے لیے کام کریں یا جو کام کر رہے ہیں ان کو طاقت دیں ان کی حوصلہ افزائی کر ان ساتھ دیں۔ صلواۃ و سلام کے بعد لنگر حسین سامعین میں تقسیم کیا گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔