تھانے رابوڑی کے عبدالسعید شیخ، سینئر صحافی کبیر شیخ، انور علی باپے، ولایت علی پنجاری، مقصود باپے کے علاوہ ممبرا سے ڈاکٹر آصف عب دالکریم کوچی، عبداسبحان شیخ، عشمان شیخانی ،چاند معین الدین کوان ک ی خدمات کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تھانے رابوڑی کے عبدالسعید شیخ، سینئر صحافی کبیر شیخ، انور علی باپے، ولایت علی پنجاری، مقصود باپے کے علاوہ ممبرا سے ڈاکٹر آصف عبدالکریم کوچی، عبداسبحان شیخ، عشمان شیخانی ،چاند معین الدین کوان کی خدمات کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تھانے (آفتاب شیخ) تھانے کارپوریشن کی حدود میں طبی، تعلیمی، کھیل، فلاحی ودیگر شعبوں میں نمایاں کارگردگی انجام دینے پر آج تھانے کے گڈکری رنگائتن آڈیٹوریم میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے میئر نریش مہسکے کی صدارت میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا- جس میں ڈپٹی میئر پلوی کدم، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین سنجے بھوئیر، ہاوس لیڈر اشوک ویتی ،کھیل اور ثقافتی کمیٹی کی چیرمین پرینکا پاٹل، میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما ،ایڈیشنل کمشنر سندیپ مالوی کے علاوہ دیگر کارپوریٹرس وغیرہ شریک تھے – اس تقریب میں انجمن خاندیش کے سابق صدر و رابوڑی فرینڈس سرکل ایجوکیشن سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عبداسعید شیخ، سینئر صحافی و کئی اداروں کے فعال رکن کبیر شیخ، آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی و میوا کے نائب صدر انور باپے، ولایت علی پنجاری، مقصود باپے کے علاوہ ممبرا سے ڈاکٹر آصف عبدالکریم کوچی، عبداسبحان شیخ، عشمان شیخانی ،چاند معین الدین کو ایوارڈ کے طور پر ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور گلدستہ مہمانوں کے ہاتھوں دے کر ستائش کی- اس موقع پر تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے خصوصی طور ممبئی سے تشریف لا کر ایوارڈ یافتہ حضرات کو مبارک باد دی اور کہا کہ تھانے شہر ثقافتی اور تالابوں کا شہر سے مشہور ہے اور ایوارڈ یافتہ افراد کی سرگرمی بھی قابل ستائش ہے جو آنے والی نسلوں کے لئے مثال ہے – میئر نریش مہسکے نے بھی تمام انعام یافتہ افراد کو مبارک باد دی اور کہا کہ کورونا بحران کے دوران ڈاکٹروں کی خدمات کو ہم بھول نہیں سکتے نیز مختلف شعبوں میں آپ بعض افراد نے نمایاں کارگردگی سے شہر کا نام روشن کیا جو قابل ستائش ہے اور آپ نے تمام ایوارڈ یافتہ حضرات کو مبارک باد دی – میونسپل کمشنر ڈاکٹر ویپین شرما نے کہا کہ دو سال کے دوران کورونا بحران کی وجہ سے ایسی تقریب منعقد نہیں ہوسکی انھوں نے بھی تمام ایوارڈ یافتہ افراد کو مبارک باد دی – اس موقع پر سینئر صحافی کبیر شیخ کو رابوڑی کی مختلف تعلیمی اور فلاحی اداروں میں نمایاں کارگردگی پر بھی انھیں بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا – اس اعزاز حاصل کرنے پر ایوارڈ یافتہ حضرات کو سماجی اداروں کے دمہداران و دیگر افراد نے مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا-

Leave a comment