تھانے رابوڑی میں دارلعلوم اہلسنت محبوب یزدانی سنی سرکل کا 25 و اں سالانہ جشن دستار منایا گیا

54

تھانے رابوڑی میں دارلعلوم محبوب یزدانی سنی سرکل کا 25 واں سالانہ جشن دستار منایا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے شہر کے کثیر مسلم آبادی والے علاقہ رابوڑی میں ادارہ سنی سرکل رابوڑی تھانہ کے زیر انتظام پچھلے 25 سالوں سے چل رہے دارالعلوم اہلسنت محبوب یزدانی( شعبہ حفظ ) کا 25 واں سالانہ جشن دستار حفاظ کرام زیر صدارت علامہ سید تفضیل اشرف قبلہ (ناظم اعلی براے تعلیمی شعبہ) گزشتہ روز بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں آل رسول، علمائے کرام، حفاظ عظام کے علاوہ ممبئی و تھانہ کے اطراف سے مہمانوں کا جم غفیر سے مسجد اشرفیہ سنی سرکل بھر گئی تھی، نظامت کے فرائض ادارہ کے نائب صدر خان صفدر احمد اشرفی نے بڑی ہی خوبی سے نبھایا، امسال 6 طلبہ کو سند و دستار سے نوازا گیا۔ مقرر خصوصی علامہ شفیق القادری قبلہ نے عظمت قرآن پر تفصیلی بیان دیا، مداح رسول نجیب وارثی نے خوشگوار انداز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ منتظمین میں شیخ عبدالجبار قادری (خازن ادارہ ہذا) نے بڑے ہی خلوص سے مہمانوں کی تواضع کی، اس کے علاوہ ادارہ کے نائب صدر حاجی ظہیر اشرفی اور جناب محمد محسن اشرفی (جوائنٹ سیکرٹری) کی کاوشوں سے سابقہ روایت کے مطابق مقامی کارپوریٹر نجیب ملا کیطرف سے تمام فارغین اور اسٹاف کو ڈریس دیا گیا- مرحوم مختار احمد اشرفی ( سابق نائب صدر ادارہ ہذا ) کے فرزند اشتیاق احمد اشرفی ( ممبر مجلس انتظامیہ ) نے تمام مہمانوں اور ٹرسٹیان کے عشائیہ کا انتظام کیا، اس پروگرام میں جن حضرات نے بھی تعاون کیا ادارہ نے ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی تعاون کی امید ظاہر کی۔