تھانے – حضرت حسن شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کا عرس سادگی اور ام ن و سکون سے منایا گیا

8

تھانے – حضرت حسن شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کا عرس سادگی اور امن و سکون سے منایا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے شہر کے کاپرباوڑی علاقہ میں حضرت حسن شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ ہے۔ مسجد کے صحن کے قریب واقع درگاہ پر ویسے تو زائرین اور عقیدت مند اکثر و بیشتر آتے رہتے ہیں لیکن عرس کے موقع پر ہر سال وہاں بڑی تعداد میں قرب و جوار سے سینکڑوں زائرین حاضری کے لیے پہنچتے ہیں۔ امسال کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن نافد کیے جانے اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کی جانے کی وجہ سے اس بار نہایت ہی سادگی کے ساتھ سماجی فاصلہ اور لاک ڈاؤن کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے عرس منایا گیا۔ رابوڑی مسجد ٹرسٹ کی جانب سے جانب سے گزشتہ سال ہا سال سے عرس کے موقع پر چادر شریف، شیرنی لیکر بڑی تعداد میں زائرین رابوڑی سے کاپرباوڑی تک میلاد شریف پڑھتے ہوئے روانہ ہوتے ہیں لیکن اس سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے قوانین کے مطابق رابوڑی مسجد ٹرسٹ سے صرف تین افراد نے درگاہ شریف پر پیش ہوکر چادر، عطر، صندل پیش کیا اور صاحب مزار کے وسیلے سے خصوصی طور پر اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں کورونا وبا سے نجات کے لئے دعا خیر کی۔ رابوڑی مسجد ٹرسٹ کے ٹرسٹی عبدالسلام بانگی، ثاقب ماہمی اور محمد اسلم گھاوٹے عرس کی تقریبات میں شامل رہے اور گزشتہ روایات کے مطابق امسال بھی مزار شریف پر سب سے پہلی چادر کاپرباوڑی پولیس اسٹیشن کی جانب سے پیش کی گئی ساتھ ہی پولیس اہلکاروں نے بھی حاضری کا شرف حاصل کیا اور دعائیں خیر کی۔