تھانہ سے ترکی زلزلہ زدگان کے لئے عوامی تعاون سے دو لاکھ تیس ہز ار نقد رقم معین المشائخ حضرت معین میاں کے دست مبارک میں پیش کی گئی

20

تھانہ سے ترکی زلزلہ زدگان کے لئے عوامی تعاون سے دو لاکھ تیس ہزار نقد رقم

معین المشائخ حضرت معین میاں کے دست مبارک میں پیش کی گئی
تھانے(آفتاب شیخ)
رابوڑی تھانہ کی تمام سنی مساجد میں رضا اکیڈمی ممبئی کی جانب سے کی گئی اپیل پر بعد نماز جمعہ ترکی زلزلہ زدگان کے لئے عوامی تعاون سے دو لاکھ تیس ہزار نقد رقم جمع کی گئی، مذکورہ رقم کو حضور شہزادہ شہید راہ مدینہ حضرت علامہ الحاج سید معین الدین اشرف، اشرف الجیلانی صاحب قبلہ (صدر آل انڈیا سنی جمعیت علماء) اور سعید نوری ( صدر رضا اکیڈمی ممبئی ) دونوں حضرات کے دست مبارک میں پیش کی گئی۔
اس موقع پر مسجد نور ، مومن پورہ جمعہ مسجد ، مسجد اشرفیہ سنی سرکل، مسجد غوثیہ، کرانتی نگر مسجد کے علاوہ دیگر مساجد کے آئمہ کرام و ذمہ داران موجود تھے۔جن میں خلیفہ اشرف الصوفیا مولانا سید تفضیل اشرف کے ساتھ مفتی عظیم الدین ( خطیب وامام جمعہ مسجد ) ،مولانا محمد ذوالفقار علی اشرفی ،حافظ عمران اشرفی ، حافظ جمیل قادری، قاری غلام جیلانی کے علاوہ ٹرسٹیان مسجد میں خان صفدر اشرفی نائب صدر سنی سرکل، اشتیاق اشرفی ممبر مجلس انتظامیہ سنی سرکل ، کے علاوہ دیگر ٹرسٹیان کی موجودگی میں یہ رقم پیش کی گئی،
اس موقع پر حضرت معین الدین اشرف قبلہ نے دو فرمائی اللہ تعالٰی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے طفیل عطیہ دہندگان کے عطیہ کو قبول فرما اور زلزلہ متاثرین کی باز آباد کاری کو کامیابی عطا فرمائے۔