تھائی لینڈ کے بادشاہ نے خوبرو خاتون محافظ کو اعلیٰ شاہی عہدہ دیدیا

سیاحت کے لیے دنیا بھر میں معروف مختلف جزائر پر مبنی ملک تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ نے اپنی خوبرو خاتون محافظ ملازمہ کو اعلیٰ ترین شاہی عہدہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی . بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے اپنی باڈی گارڈ رہنے والی 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو ابتدائی طور پر رواں برس جولائی کے آغاز میں اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کیا تھا .

تاہم شاہی محل کی جانب سے اب سنینات ونگوجری پکدے کے عہدے پر براجمان ہونے اور ان کی سوانح عمری سے متعلق میگزین شائع کردیا. خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شاہی محل کی جانب سے سنینات ونگوجری پکدے کی سوانح عمری اور ان کی نایاب تصاویر پر مشتمل میگزین کو پہلے ہی جاری کیا تھا، تاہم اس میگزین کو 26 اگست کو آن لائن کردیا گیا. رپورٹ کے مطابق میگزین کے آن لائن کیے جانے کے کچھ وقت بعد ہی شاہی محل کی ویب سائٹ بند ہوگئی. ویب سائٹ بند ہونے پر شاہی محل کا کہنا تھا کہ سنینات ونگوجری پکدے کی سوانح عمری کو آن لائن کیے جانے پر ایک دم ویب سائٹ پر توقع سے زیادہ ٹریفک آیا، جس وجہ سے سرورز نے کام کرنا چھوڑ دیا، تاہم جلد ہی ویب سائٹ کو آن لائن کردیا جائے گا. شاہی محل نے بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ شاہی اعزاز پر تعینات کی جانے والی سنینات ونگوجری پکدے کی 46 صفحات اور 60 نایاب تصویروں پر مشتمل میگزین کو گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا. میگزین کے سرورق پر گزشتہ ہفتے کی تاریخ درج تھی، تاہم میگزین کے اندر دی جانے والی تصاویر اور مواد پر کسی طرح کی کوئی تاریخ درج نہیں، جس سے یہ اندازا لگانا مشکل ہو رہا ہے کہ سنینات ونگوجری پکدے کب سے بادشاہ کے قریب تھیں. خبر رساں اداروں کے مطابق میگزین میں دی جانے والی معلومات کے مطابق سنینات ونگوجری پکدے 1985 میں تھائی لینڈ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے2008 میں نرسنگ میں گریجوئیشن کیا. اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز ہونے والی سنینات ونگوجری پکدے نے آرمی کالج سے نرسنگ کرنے کے بعد مختلف کورسز کرنے اور جنگی پائلٹ کی تعلیم بھی حاصل کی اور بعد ازاں شاہی فوج میں بطور پائلٹ شمولیت اختیار کی. سنینات ونگوجری پکدے کو پیشہ ورانہ خدمات کے عوض توجہ حاصل رہی اور وہ بادشاہ کی قابل بھروسہ اور قریبی محافظ خواتین میں سے ایک تھیں. شاہی محل کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں سنینات ونگوجری پکدے کو متعدد مواقع پر بادشاہ کے انتہائی قریب دیکھا جا سکتا ہے. جاری کی گئی تصاویر میں سنینات ونگوجری پکدے کو فوجی ڈریس سمیت پائلٹ اور روایتی تھائی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے. سنینات ونگوجری پکدے فوج میں جنرل کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں، تاہم انہیں بادشاہ نے اچھی خدمات کے عوض رواں برس 26 جولائی کو اپنی 67 ویں سالگرہ پر اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کردیا تھا. جنرل سنینات ونگوجری پکدے کو بادشاہ نے ولی عہد جیسا رتبہ رکھنے والے عہدے پر فائز کیا ہے اور یہ عہدہ تھائی لینڈ میں 100 سال بعد کسی خاتون کے پاس آیا ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بادشاہ نے اپنی خوبرو خاتون محافظ 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کیا ہے، وہیں انہوں نے رواں برس مئی میں ایک اور خاتون محافظ سے شادی کرلی تھی.

Coming Soon
Who Will Win Bhokar Assembly Constituency?
Indian National Congress
BJP
Coming Soon
Who Will Win Nanded North MLA Seat
D.P Sawant Congress
Feroz Lala AIMIM
VBA
Shiv Sena
Coming Soon
Who will Win Nanded South MLA Seat
Indian National Congress
ShiveSena
AIMIM
Vanchit Bahujan Aghadi
Dilip Kundkurte Independent

chrome_5UcEeDOjV2
حیدرآباد: سات لڑکیوں سے شادی ، مزید چھ کے ساتھ جنسی تعلقات ۔ ایک شخص گرفتار
خلا میں انسان کا پہلا جرم؟

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me