تُنیشا شرما کے بعد اس نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

585

حیدرآباد:ساؤتھ انڈسٹری سے چونکا دینے والی خبر آ ئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار سدھیر ورما نے خودکشی کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اداکار نے پیر کو خودکشی کرلی۔ انہوں نے یہ قدم ذاتی وجوہات کی بنا پر اٹھایا۔

پولیس کے مطابق 10 جنوری کو اداکار سدھیر ورما نے ورنگل میں کوئی زہریلی چیز کھا لی تھی۔ اس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ حیدرآباد میں اپنے رشتہ دار کے گھر چلے گئے۔ اس نے اپنے رشتہ دار کو زہریلی چیز کھانے کے بارے میں بتایا جس کے بعد اسے عثمانیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 21 جنوری کو سدھیر کو وشاکھاپٹنم کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

علاج کے دوران پیر 23 جنوری کو ان کا انتقال ہوگیا۔ سدھیر ورما کی لاش کو جانچ کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔