تونس کیلئے سعودی امداد

جدہ ۔سعودی عرب کی جانب سے تونس کے لیے طبی ساز و سامان اور لوازمات کی حامل پہلی فضائی پرواز آج بدھ کے روز روانہ ہو گئی۔ واضح رہے کہ تونس کے صدر قیس سعید کی درخواست پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دونوں ملکوں کے بیچ فضائی پْل قائم کر کے امدادی سامان کی ترسیل کی ہدایات دی تھیں۔اس سلسلے میں شاہ سلمان امدادی مرکز نے آج ابتدائی پرواز کا انتظام کیا تا کہ تونس میں کرونا کی روک تھام میں حصہ لیا جا سکے۔ طیاروں میں طبی مشینیں، ساز و سامان، لوازمات اور احتیاطی و حفاظتی اشیابھیجی گئیں۔

Leave a comment