ناندیڑ:17 فروری (ورق تازہ نیوز)ریاست میں کورونا کی دوسری لہر اور مریضوں کی تعداد میں ایکدم اضافہ ہوگیا ہے اسلئے آج ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس کو احکام جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ انکے ضلع میں کورونااحکامات پرسختی سے عمل آوری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلئے آج ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے بھی ضروری احکامات جاری کئے ہیں

جس میں کہاگیاہے کہ میونسپل کمشنر ‘سب ڈویژنل آفیسر‘تحصیلدار ‘چیف آفیسر مجالس بلدیہ اورتحصیلدار اپنے دائر ہ اختیار کے منگل کاریالیہ‘ کوچنگ کلاسیس ‘خانگی اسکول‘ امدادی وبلا امدادی اسکولکالج‘بینکیٹ ہال‘ہوٹلس ‘ریسٹورنٹ‘ تھیٹرس‘ سینماہال‘ جم‘ شاپنگ مالس مذہبی مقامات ‘گارڈن اوردیگر ہجوم والے علاقوں کااچانک معائنہ کیاجائے

اور حکومت کے نافذ ایس او پیز پرعمل آوری ہورہی ہے یا نہیں اسکی جانکاری لیں اگر خلاف ورزی ہوئی توابتداءمیں نوٹس جاری کرکے اچھاخاصہ جرمانہ وصول کیاجائے ا ورنوٹس میں درج کریںکہ اگرآئندہ بھی خلاف ورزی کی گئی تو مقدمہ درج کیاجائے گایا پھرانھیں پندرہ دن کیلئے سیل کردیاجائے گا ۔

اسکے علاوہ اب عوامی مقام پر ماسک استعمال نہ کرنے پر 500 روپے کاجرمانہ وصول کیاجائے ۔اگرکوئی کوویڈ متاثرہ مریض ملتا ہے تواسکے ربط میں آنے والے20افراد کوتلاش کیاجائے اورجہاںپر مریض پایاجائے گاکم ازکم وہاں مائیکرو سیلینگ کی جائے ۔ مریض کے گھر کے تمام افراد کی کورونا جانچ کی

جائے ۔ سبزی منڈی ‘دوکاندار کی مناسب کوروناجانچ کی جائے ۔تمام سیاسی جماعتوں کے پروگرام ایس او پیز پر عمل آوری کرتے ہوئے منعقد کئے جائیں ۔ضلع کلکٹرکی ہدایت کے مطابق سیول سرجن ‘ضلع پریشد ہیلتھ آفیسر ‘میڈیکل آفیسر میونسپل کارپوریشن‘انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ہمراہ خانگی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرس کااجلاس منعقد کیاجائے ۔اگرانکے پاس سردی‘کھانسی کا بخار کامریض آتا ہے اورانھیںمحسوس ہوتا ہے اسکا کوویڈ19 کامعائنہ کرنا چاہئے ایسے مریض کو کورونا جانچ کی ہدایت دے ۔

24 نئے پازیٹیومعاملے پائے گئے

ناندیڑ:17 فروری (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرمیںکورونا کی دوسری سخت لہر کے انتباہ کے بعدناندیڑضلع میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں دریںا ثناءآج 17 فروری کو 24 نئے پازیٹیو کیسز کاانکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے 11 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 13 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے۔ اس کے علاوہ 21 زیر علاج مریضوں کوڈسچارج کردیا گیا۔آج 706 رپورٹس میں سے 679 منفی آئی ہے۔تاحال اسپتال میں کُل 259 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ اب تک ضلع میں 590 افرادکوویڈکاشکار ہوکرفوت ہوچکے ہیں۔