تمل ناڈو کے وزیر زراعت کا کورونا سے انتقال

3

چنئی،یکم نومبر( یواین آئی) ریاست تمل ناڈو کے وزیر زراعت اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر رہنما آر دورائی کنو کا کورونا وائرس سے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔

مسٹردورائی کنو نے ہفتے کی شب چنئی کے کاویری اسپتال میں آخری سانس لی۔

کاویری اسپتال کی جانب سے جاری میڈیکل بلیٹن کے مطابق 13 اکتوبر کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد (کووڈ ۔19) اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ انہیں کورونا کی وجہ سے شدید نمونیہ اور دیگر مسائل تھے۔
کاویری اسپتال نے کہا’’ہمیں بڑے دکھ کے ساتھ یہ بتانا پڑرہا ہے کہ وزیر زراعت آر دورائی کنو رات 11 بج کر 15 منٹ پر انتقال کر گئے۔ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان سے ہم تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔