تمل ناڈو نے وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ سی اے اے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے ان تمام مقدمات کو واپس لیا جائے گا جن میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد نہیں کیے گیے ہیں۔

پلانی سوامی نے ایک عوامہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے مخالف مظاہرہ کرنے کے تعلق سے تقریباً 1500 مقدمات درج ہیں، ان میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور تشدد برپا کرنے کے الزامات علاوہ جتنے بھی مقدمات درج ہے ان سبھی کو واپس لے لیا جائے گا۔