چینائی:تمل ناڈو کے نومنتخب وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعہ کے روز حلف اٹھایا اور عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اسٹالن نے اس کے ساتھ ہی کووڈ راحت کے طور پر ریاست کے ہر کنبہ کو چار ہزار روپے فراہم کرنے کے فیصلہ پر دستخط کر دئے۔ اس مہینہ اس راحت کی پہلی قسط کے طور پر دو ہزار روپے ادا کر دئے جائیں گے