Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

تمل ناڈو:سی ایم دفتر کے افسر کی کورونا سے موت

IMG_20190630_195052.JPG

IMG_20200616_211508.JPGچنئی 17جون(یواین آئی)تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ای کے پلانیسوامی کے دفتر میں ایک سینئر افسر کی بدھ کے روز کورونا وائرس’کووڈ-19‘وبا سے موت ہوگئی،جس کے بعد اپوزیشن دروڑ مونیتر کڑگم( ڈی ایم کے)کے صدر ایم کے اسٹالن نے ریاستی حکومت سے مختلف محکموں میں کام کرنے والے سبھی افسران اورملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے نجی سکریٹری مسٹر دامودرن کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے ،علاج کے دوران آج صبح ان کی موت ہوگئی۔


مسٹر اسٹالن نے ٹویٹ کرکے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسٹر دامودرن کی کورونا سے موت کی خبر سن کرپریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی اگلی صف میں ڈیوٹی پر تعینات سبھی پولیس اہلکاروں،ڈاکٹروں،نرسوں،طبی عملے،سینیٹائز کرنے والے ملازمین اور دیگر کو حفاظتی کٹ دی جانی چاہئے تاکہ ایسی موت دوبارہ نہ ہو۔
تمل ناڈو میں ایک روز میں کل 49 لوگوں کی کورونا سے موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد528 ہوگئی ، یہاں مثبت معاملوں کی تعداد 48000 سے تجاوز کرچکی ہے۔