وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آسام کے ہر ضلع میں کم ازکم ایک ایک ایسے میڈیکل اور تکنیکی کالج قائم کئے جائیں گے جہاں مقامی زبان میں تعلیم دی جائے گی۔پی ایم مودی نے یہاں وشوناتھ اور چرئی دیو میں میڈیکل کالج اسپتال کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا،’’میرا ایک خواب ہے،حالانکہ کچھ لوگ اسے ناعاقبت اندیشی بھی کہہ سکتے ہیں۔میرا خواب ہے کہ ہر ایک ریاست میں کم ازکم ایک میڈیکل کالج اور ایک تکنیکی کالج ہوں،جہاں مقامی زبان میں تعلیم دی جائے۔مزید کہا کہ آسام میں اپریل۔مئی میں انتخاب کے بعد نئی حکومت آنے پر اس سمت میں کام شروع ہوگا۔یہ کام آہستہ آہستہ شروع ہوسکتا ہے،لیکن ایک بار شرو ع ہونے کے بعد اسے کوئی روک بھی نہیں سکے گا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں