Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کورونا سے مثبت پائے گئے

IMG_20190630_195052.JPG

7015mohammedali1024x760حیدرآباد29جون(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کورونا سے مثبت پائے گئے جس کے بعد ان کو شہر حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا۔محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے اور ان کی صحت پر24گھنٹے نگرانی رکھی جارہی ہے۔وزیرداخلہ کو اتوار کی شب اسپتال میں داخل کروایاگیاہے۔

24جون کو وزیرداخلہ کے8ہوم گارڈس کوویڈ19سے مثبت پائے گئے تھے۔ابتدا میں پرانا شہر حیدرآباد میں واقع وزیرداخلہ کی قیامگاہ پر تعینات چار سیکوریٹی گارڈس مثبت پائے گئے تھے اور بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر8ہوگئی۔ان تمام کو قرنطینہ کردیاگیا۔ اسی دن وزیرداخلہ کا بھی نمونہ حاصل کیاگیا تھا۔ کل شام میں وزیرداخلہ کی رپورٹ مثبت پائی گئی جس کے بعد ان کو کارپوریٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا اور ان کے تمام ارکان خاندان کورنٹائن ہوگئے۔اگرچہ کہ اس انفکشن کا ذریعہ معلوم نہ ہوسکاتاہم شبہ کیاجارہا ہے کہ وزیرداخلہ کی قیام گاہ پر آنے والا کوئی شخص اس سے متاثر تھا۔