تلنگانہ کے حاجی پور گاوں میں کشیدگی

2

حیدرآباد، 30اپریل.تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بوملارامامم منڈل کے حاحی پور گاوں میں اس وقت کشیدگی دیکھی گئی جب دیہاتیوں نے مری سرینواس ریڈی نامی شخص کا مکان نذر آتش کردیا جس نے نابالغ لڑکی کی مبینہ عصمت دری کے بعد اس کا قتل کردیاتھا۔نویں جماعت میں زیرتعلیم 14سالہ لڑکی جمعرات سے لاپتہ تھی تاہم اس کی لاش جمعہ کو باولی میں پائی گئی۔نابالغ لڑکی کی موت کی جانچ کرنے والی پولیس کو ایک اور نوجوان لڑکی کے ڈھانچہ کی لاش کا پتہ چلا۔اس لڑکی کا تعلق حاجی پور گاوں سے ہے اور یہ جاریہ سال 15مارچ کو لاپتہ ہوگئی تھی۔

پولیس عہدیداروں نے شبہ کیا کہ پیر کو ملی لاش 18سالہ ڈگری کی طالبہ منیشا کی ہے۔وہ، کیسرا علاقہ کے ایک کالج سے بی کام کی تکمیل کر رہی تھی۔وہ 15مارچ کو کالج سے واپس نہیں ہوئی تھی۔اگرچہ کہ یہ لڑکی گھر واپس نہیں ہوئی تاہم اس کے باپ ملیش اور دیگر اراکین خاندان نے پولیس سے شکایت نہیں کی کیونکہ ان کاماننا تھا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔