حیدرآباد:تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 129نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,96,802ہوگئی ہے ۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,619ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 161افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,93,540 ہوگئی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں