تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان

586

حیدرآباد:11.ستمبر۔ تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ میں شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔

اپنے بلیٹن میں اس نے کہاکہ راجناسرسلہ، بھدرادری کوتہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،محبوب آباد،جنگاوں، یادادری بھونگیر، میدک، کاماریڈی اضلاع میں بعض مقامات پر اسی عرصہ کے دوران شدید بارش کاامکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ 30-40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسو ن شدت اختیار کرگیا ہے۔