تلنگانہ: بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ گھر پر نظربند
حیدرآباد14جنوری(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کوحیدرآباد میں پولیس نے ان کے گھر پر نظر بند کردیا۔
چلو بھینسہ کی اپیل کرنے والے سنگھ کے مکان کے سامنے پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔پولیس نے تلنگانہ نے ضلع نرمل کے فرقہ وارانہ حساس بھینسہ علاقہ میں دفعہ 144نافذ کردیا ہے جہاں دو طبقات کے تصادم کا واقعہ پیش آیا
سنگھ نے اپنے ویڈیو پیام میں بھینسہ میں مخصوص طبقہ کے ارکان کے مکانات کے دورہ کے اپنے منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔راجہ سنگھ نے کہاکہ ان کی روانگی سے پہلے ہی پولیس نے ان کو نظر بند کردیاہے اور ان کے مکان کے سامنے پولیس پکٹ تعینات کردی گئی ہے تاکہ ان کو گھر سے نکلنے سے روکا جاسکے۔