الحمدللہ پربھنی سے لاپتہ بچہ تھانے سے برآمد
پربھنی : پربھنی شہر کے اقبال نگر علاقہ سے گزشتہ 4 مئی دوپہر 4 بجے سے گھر سے لا پتہ بچہ آج تھانے سے مل گیا ہے ۔
یہ بچہ ناندیڑ کی سمت جانے کے بجائے ممبئی کی سمت والی نندی گرام میں غلطی سے بیٹھ گیا تھا ۔ ٹرین میں سوار کچھ نوجوانوں نے بچہ کو دیکھا تو دریافت کیا ۔
بعد ازیں لوگوں کو واٹس پر پیغام ملنا موصول ہوگیا کہ یہ بچہ پربھنی سے لاپتہ تھا ۔ ان لوگوں نے شیئر کئے گئے نمبرس پر فون لگا کر معلومات دی ہے کہ بچہ تھانے ضلع میں صحیح سلامت ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی اپنے گھر واپسی ہوجائے گی
بچہ کے اہل خانہ کی جانب سے ورق تازہ واٹس گروپ ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔