تفہیم شریعت مراٹھواڑہ کی پہلی میٹنگ اورنگ آباد میں منعقد

359

اورنگ آباد : تفہیم شریعت مراٹھواڑہ کی پہلی میٹنگ، مورخہ 8 ستمبر 2022, اورنگ آباد زیر صدارت حضرت مولانا محمد معزالدین قاسمی صاحب ،نظامت حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی صاحب۔ شرکاء مولانا ڈاکٹر صدرالحسن ندوی مدنی، ایڈوکیٹ ایس ایس قاضی،ایڈوکیت قاضی بہاؤالدین، ایڈوکیٹ نواب پٹیل،ایڈیٹر روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ محمد تقی, مولانا محمد شفیق خان رحمانی ہنگولی،مولانا محمد فاروق خان جالنہ، مولاناسہیل أحمد ناںٔیگاوی، مولانا الیاس ندوی،مولانا عبدالشکور جامعی، ڈاکٹر عبدالمعید صدیقی، مولانا مرزا عبدالقیوم ندوی، مسعود اختر ،مولانا انجینٔر شیخ شفیق، انجنیٔرمحمد وصیل، کی انجنیٔر کلیم احمد خان، مولانا شیخ عیسیٰاشاعتی،سید کامل، خالد احمد،اور مولانا محمد الیاس خان فلاحی موجود تھے۔ علاقہ مراٹھواڑہ میں *تفہیم شریعت* کے پروگرام کو عمومی طور پر روبہ عمل لانے کے لئے تمام شرکاء سے فرداً فرداً تجویزات لی گئی اور یہ طے پایا کہ اس عنوان پر متفقہ راۓ سے ایک مکمل خاکہ تیار کیا جاۓ گا ۔